Emblica officinalis — آملہ، آنولہ، آونلہ

Emblica myrobalan, Amla

آملہ میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی ( Ascorbic acid )  پائی جاتی ہے۔یہ پورے جسم کو طاقت مہیا کرتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی تپدق کے لئے فائدہ مند ہے۔

اس کاایک کپ جوس ایک چمچ شہد کے ساتھ روزانہ دو ماہ تک استعمال کرنا  Pancreas  کے لئے اچھا ہے اوریہ خون میں شوگر کو کم کرتا ہے۔

اس کا ایک کپ جوس ایک چمچ شہد کے ساتھ روزانہ دو بار استعمال کرنا آنکھوں ( Eye disorder )  کے لئے فائدہ مند ہے۔

گٹھیا کے مرض میں ایک ماہ کے لئے دن میں دو بار دو چمچ تاڑ یا کھجور سے تیار کی گئی شکر کوخشک آملہ کے ایک چمچ پوڈر کے ساتھ استعمال کرنا اچھا ہے۔

چینی اور خشک آملہ کا پوڈر برابر مقدار میں ملا کر روزانہ ایک چمچ تین بار دودھ کے ساتھ استعمال کرنا اسکروی ( جس میں مسوڑھے سوج جاتے ہیں اور منھ پر نیلے دھبے پڑ جاتے ہیں ) کے لئے بہترین دوا ہے۔

Leave a Reply