Nigella sativa — کلونجی، شونیز ، سیاہ دانہ
شمال مغربی ایشیا سے تعلق رکھنے والی اس بوٹی کا قد عام طور پر بیس سے تیس سینٹی میٹر اور پھول پانچ سے دس پَتی کا، جب کے اس کے بیج مسالے میں استعمال ہوتے ہیں، لیکن یہ یاد رہے یہ کالے تل یا پیاز کے بیج نہیں ہیں۔ سب سے اچھی قسم کا بیج مصر کا ہے۔
اس کے بیج خُوشبُودار ، دافعِ ریاح ، پسینہ آور، تَپ شکِن یعنی شفاء الحُمّیٰ ( بخار کم کرنے والے ) اور ہیجان پَیدا کرنے والے ہیں۔ یہ جِلد کے امراض ، یَرقان، بخار ، کھانسی اور اِسہال میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان بیجوں کی پیسٹ جِلد کی پھُنسیوں کے پھَٹنے یعنی جن سے مواد نکل پڑے (eruptions) پر لگائی جاتی ہے اور بِچَھّو کے کاٹے کی تکلیف کم کرتی ہے۔ یہ بیج آنتوں کے کیڑوں کے علاج کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا استعمال چھانی کا دودھ بھی بڑھاتا ہے۔
شہد میں ملا کر ان کو پیسٹ کی شکل میں پیس لیں ، یہ زکام ، الرجی، کھانسی ، بخار ، فلو ، وَرْم نَرخَرہ (bronchitis) ، دَمَہ یعنی ضِیق النَفّس (asthma) اور نفّاخ (emphysema) میں فائدہ مند ہے ۔ یہ کینسر ، کھردری کھال، دردِ شِکم ، سَر درد ، آنکھوں ، سوجن وغیرہ میں فائدہ مند ہے مکھن میں بھُنے یعنی روسٹ کئے بیج ملا کر کھانسی میں استعمال کریں۔ ان کا پوڈر جؤوں کو ختم کرتا ہے۔ اس کا پیسٹ بچھو کے کاٹے کی تکلیف کو کم کرتا ہے۔ یہ بیج بچوں میں آنت کے کیڑوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
کمر درد اور جوڑوں کا درد : کلونجی کے تیل کو ہلکا گرم کر کے لگائیں اور آدھی چمچی تیل تیس دن تک پیئں۔
نزلہ زکام : کلونجی کا آدھی چمچی تیل دو عدد دار فلفل Long pepper کے ساتھ دن میں دو بار استعمال کریں۔
کھانسی ، وَرْم نَرخَرہ (bronchitis) ، دَمَہ یعنی ضِیق النَفّس (asthma) : سینہ پر کلونجی کے تیل کی مالش کریں۔ ابلتے پانی میں ایک چمچ کلونجی کا تیل ملا کر بھاپ لیں۔ روزانہ صبع کے وقت آدھی چمچی کلونجی کا تیل پیئں۔
ذیابطُیس (Diabetes) : دن میں دو بار آدھی چمچی کلونجی کا تیل پیئں، صبع کے وقت گرم پانی کے ساتھـ لیں۔
بلڈ ، گلے اور آنت کے کینسر میں : ایک گلاس انگور کے جوس میں آدھی چمچی کلونجی کا تیل ملا کر ناشتے سے پہلے ، دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد پیئں۔ ایک حصّہ جَو یعنی بارلے اور دو حصّے گندم کے آٹے کو ملا لیں ، اس کی روٹی چالس دن تک مریض کو دیں ، اور آلو ، اروی اور بینگن کا استعمال نہ کریں۔
بالوں کی خشکی : دس گرام کلونجی کے تیل ، تیس گرام زیتون کا تیل اور مہندی کو ملا لیں، ہلکا گرم کر لیں، ٹھنڈا ہونے پر بالوں میں لگائیں ، ایک گھنٹہ بعد شمو کر لیں۔
![]()
