Preserves – چٹنی، مربہ وغیرہ
اچار، جیم، جیلی، چٹنی اور مارملیڈ وغیرہ کئی پھلوں کے ہوتے ہیں بنانے کا طریقہ تقریباً ایک جیسا ہوتا ہے۔اصل مقصد ان پھلوں کو دیر تک محفوظ رکھنا بھی ہوتا ہے۔
|
آلوچہ – Pureed prunes |
|
پھلوں کا پنیر – Fruit Cheese |
|
پھلوں کا مکھن – Fruit butter |
|
جیلی – Jelly پھل کا انتخاب اور تیاری پیکٹین نکالنا پکٹین کا ٹیسٹ پکانا شیٹنگ ٹیسٹ |
|
جیم - Jam |
|
چٹنی – Chutney |
|
مارملیڈ – Marmalade پکٹین معلوم کرنے کے لۓ آلہ بھی ملتا ہے مگر اسے سپرٹ سے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ایک چمچ نتھرے ہوۓ رس کو ایک چمچ میتھیلیڈ سپرٹ میں ملائیں اگر اس طرح کرنے سے چھوتے تودے بنیں تو تو رس کے وزن سے آدھی کھانڈ ڈالیں( بہتر ہو گا ایسے رس کو کچھ دیر اور پکا لیں تاکہ پکٹین کی مقدار بڑھ جاۓ) اور اگر دو تین تودے بنیں تو ¾ کھانڈ ڈالیں اور اگر ایک تودہ بنے تو رس میں پیکٹن کی مقدار کافی ہے کھانڈ برابر مقدار میں ڈالیں۔ کھانڈ اور رس کو ملا کر پکائیں اوپر سے میل اتارتے جائیں( یا کپڑے میں چھان لیں-) جب درجہ حرارت 222F ہو جاۓ تو تھوڑا لے کر ٹھنڈا ہونے پر گرا ئیں اگر قطروں کی بجاۓ لوتھڑے کی شکل میں گرے تو تیار ہے ورنہ اور پکائیں۔ اب اس میں پہلے سے تیار پھل کے چھلکے ڈال دیں (چھلکوں کو ایک انچ لمبی باریک پھانکوں کی شکل میں کاٹ لیں تو پانی میں پندرہ منٹ ابال لیں پانی پھینک دیں ، نیا پانی ڈالیں اور پھر پندرہ منٹ ابالیں تاکہ ان کی کڑواہٹ ختم ہو جاۓ)۔ |
|
مربہ – Compote پھل کا انتخاب اور تیاری کھانڈ ملانا اور تیار کرنا اب اس مکسچر کو پکائیں اور ہلاتے جائیں پھل کو چمچ سے دبا کر چور بھی کرتے جائیں حتٰی کہ ( سطح سمندر سے 500 فٹ کی بلندی پر) درجہ حرارت 222F ( ہر 500 فٹ اونچائی کے پیچھے تقریباً ایک درجہ فارن ہیٹ کی کمی ہو جاتی ہے ) تک پہنچ جاۓ یا مربہ مطلوبہ حد تک گاڑھا ہو جاۓ۔ بوتلوں کو اچھی طرح دھو کر ان میں ابلتا ہوا مربہ ڈالیں اور بوتلوں کو الٹا رکھ دیں تاکہ ڈھکنے جراثیم سے پاک ہو جائیں۔ جو پھل کاٹنے کے دوران کالے ہو جاتے ہیں انہیں دو فیصدی نمک والے پانی میں فوراً ڈال دیں پھر بعد میں انہیں پانی میں اچھی طرح دھو لیں تاکہ نمک اتر جاۓ۔ آم کو چھیل کر فوراً دو فیصدی نمک والے پانی میں رکھیں ، پھر کاٹ کے تازہ پانی سے دو تین بار دھو لیں ۔ان پھانکوں کو کانٹے کی مدد سے پچھ لگائیں اور دو تین فیصدی چونے کے پانی میں تین گھنٹہ رکھیں بعد ازاں نکال کر بخوبی صاف پانی سے دھو لیں۔ آملہ کو دو فیصدی پھٹکری والے پانی میں ڈال کر 24 گھنٹہ کے بعد اس کا پانی گرا کر نیا پانی ڈال دیں ، پانچ دن یہ عمل جاری رکھیں ،پھر تازے پانی سے چار یا پانچ بار دھو لیں تاکہ پھٹکری کا اثر زائل ہو جاۓ۔ امرود کا مربہ زیادہ دن تک نہیں رکھا جاتا، چاشنی تیار کر کے تھوڑی ٹھنڈی ہو جاۓ تو امرود ڈالیں ۔ انناناس کے مربہ میں اگر الائچی اور بادام ڈالنے ہوں تو کھولتی ہوئی چاشنی میں ڈالیں ۔ بہی کے ٹکڑے چاشنی تیار ہو جاۓ تو ڈالیں اور ایک دو جوش دے کر اتار لیں۔ پیٹھے کے ٹکڑوں کو رات بھر کے لۓ دو یا تین فیصدی چونے کے پانی میں بھگو کر رکھا جاتا ہے بعد ازاں ان کو صاف پانی سے پانچ چھ بار اچھی طرح دھو لیں یا دو تین بار چونا اتارنے کے لۓ پانی میں ابال لیں پھر صاف کپڑے پر پھیلا کر پانی خشک کر لیں۔ کروندے کے لۓ چاشنی تیار کرکے گرم گرم مرتبان میں پہلے سے کروندے کے کٹے ٹکڑوں پر ڈال دیں۔ |
